Can't connect right now! retry

پاکستان
29 نومبر ، 2020

سابق وزیراعظم ظفر اللہ جمالی طبیعت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل

سابق وزیراعظم میرظفر اللہ خان جمالی کو طبیعت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کو طبیعت خراب ہونے پر راولپنڈی کے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی( اے ایف آئی سی) میں داخل کیاگیا تھا جہاں انہیں طبیعت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ میرظفراللہ جمالی کاکورونا ٹیسٹ کرلیاگیا ہے اور اب رپورٹ کا انتظار ہے، انہیں رواں سال مئی میں بھی کورونا ہوا تھا، اس کے علاوہ  وہ گردوں کی بیماری اور عارضہ قلب میں بھی مبتلا ہیں۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے میر ظفراللہ جمالی کی جلدصحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

چوہدری شجاعت حسین نےقوم سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ  میرظفراللہ جمالی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرے۔

خیال رہے کہ میر ظفراللہ خان جمالی ملک کے 15 ویں وزیراعظم رہے ہیں، وہ 23 نومبر 2002 سے 26 جون 2004 تک وزیراعظم رہے ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM