02 دسمبر ، 2020
کرکٹر رضا حسن نے رواں ڈومیسٹک سیزن میں بائیو سیکور ببل کے دوران کووڈ 19 پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر معافی مانگ لی۔
رضا حسن ناردرن سیکنڈ الیون میں شامل تھے اور وہ میڈیکل ٹیم اور شعبہ ہائی پرفارمنس کی پیشگی اجازت کے بغیر ہوٹل سے باہر گئے تھے۔
پی سی بی نے کرکٹر رضا حسن کو گھر بھیج دیا اور فیصلے کے مطابق وہ رواں ڈومیسٹک سیزن میں مزید نہیں کھیل سکیں گے۔
رضا حسن نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ سب سے معافی مانگتا ہوں، وعدہ کرتا ہوں دوبارہ شکایت کا موقع نہیں دوں گا۔
کرکٹر نے مزید کہا کہ ڈائریکٹر ڈومیسٹک ندیم خان سے اپیل ہے کہ دوبارہ قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کا موقع دیں، خواہش ہے کہ عمدہ پرفارم کرکے ٹیم میں کم بیک کروں۔
رضا حسن نے کہا کہ ماضی میں بھی مجھ سے غلطیاں ہوئیں، ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا جس کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو گیا، میں اپنی غلطیوں پر شرمندہ ہوں انسان سے غلطیاں ہو جاتی ہیں، میں کوچز کھلاڑیوں سمیت سب سے معافی مانگتا ہوں کہ میں نے ہوٹل میں بائیو سیکور ببل کو توڑا۔