Time 03 دسمبر ، 2020
پاکستان

ملک بھر میں کراچی میں کورونا کیسز کی سب سے زیادہ شرح

فائل فوٹو

اسلام آباد: این سی او سی کےمطابق ملک بھر میں کورونا کی سب سے زیادہ شرح کراچی میں دیکھی گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ ٰٓ اینڈ آپریشن سینٹر میں ماہرین صحت کی سربراہی میں کورونا سے متعلق اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کورونا پازیٹو آنے کا تناسب 8.16 فیصد ہے اور سب سے زیادہ مثبت کیسزکا تناسب کراچی میں 20.12 فیصد رہا۔

این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں کورونا کا تناسب 18.43،ایبٹ آباد14.53،آزاد کشمیر 11.9، بلوچستان 12.5، گلگت بلتستان 4.7  اور سلام آباد میں کورونا کا تناسب6.6  رہا۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں کورونا کی شرح 5.6، پنجاب 4.2، سندھ 14.1، لاہور 5.69، راولپنڈی 4.59، فیصل آباد 6.81 اور کوئٹہ میں 9.91 فیصد رہی۔

این سی او سی کا کہنا ہےکہ ملک بھر میں انتہائی تشویشناک مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جن کی تعداد 2469 تک پہنچ گئے ہے جب کہ ملک بھر میں 301 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں۔

مزید خبریں :