دنیا
Time 03 دسمبر ، 2020

گلوبل ٹیچر پرائز جیتنے کے بعد استاد کا انوکھا قدم

ایک بھارتی گاؤں کے اسکول سے تعلق رکھنے والے استاد نے  لڑکیوں کی تعلیم کی بہتری کے لیے کوشش کرنے پر 'گلوبل ٹیچر پرائز‘ جیت لیا ۔

متحدہ عرب امارات کی ورکے فاؤنڈیشن کی جانب سے یہ انعام ہر سال تعلیم کے شعبے میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے استاد کو دیا جاتا ہے۔

اسے اساتذہ کے لیے عالمی طور پر سب سے بڑا انعام سمجھا جاتا ہے اور اسے جیتنے والے استاد کو 10 لاکھ امریکی ڈالر کی رقم دی جاتی ہے۔

اس مرتبہ یہ انعام بھارتی ریاست  مہاراشٹرا کے ایک گاؤں کے  پرائمری اسکول کے استاد رنجیتسنھ دیسالےنے جیتا ہے جنہیں 10لاکھ ڈالر (تقریباً 7 کروڑ 38 لاکھ بھارتی روپے) دیے جائیں گے۔

رنجیتسنھ کو دنیا بھر کے 12 ہزار نامزد اساتذہ میں سے اس انعام کا حقدار ٹہرایا گیا ہے۔

تاہم دلچسپ کی بات یہ ہےکہ رنجیتسنھ نے اپنی انعامی رقم میں سے آدھی کو  مقابلے کے 10 بہترین اساتذہ میں تقسیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

32 سالہ رنجیتسنھ کا کہنا ہے کہ استاد ہمیشہ دوسروں میں تقسیم کرنے پر یقین رکھتا ہے اس لیے  وہ بھی یہ رقم دیگر افراد میں تقیسم کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بھارتی استاد کی کامیابی اور ان کی اس فراخدلی پر انہیں دنیا بھر کے لوگوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

مزید خبریں :