04 دسمبر ، 2020
ملک میں کورونا سے مزید 55 افراد انتقال کرگئے جب کہ 3200 سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 44627 ٹیسٹ کیے گئے جن میں3262 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 55 افراد انتقال کرگئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 7.3 فیصد رہی۔
سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8260 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 4 لاکھ 10072 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 51507 ہے۔
اس کےعلاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3354 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 179240 ہوگئی ہے جب کہ 2983 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 19474 ہے اور 3115 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 17333 اور ہلاکتیں 169 ہوچکی ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 48264 اور 1389 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 7151 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 174 افراد انتقال کرگئے۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4692 اور 98 افراد انتقال کرچکے ہیں۔
پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 31639 ہے اور اب تک 332 مریض انتقال کرچکے ہیں۔