پاکستان
10 فروری ، 2012

سپریم کورٹ: ڈی جی ایف آئی اے کو توہین عدالت پر معافی مل گئی

سپریم کورٹ: ڈی جی ایف آئی اے کو توہین عدالت پر معافی مل گئی

اسلام آباد … ڈی جی ایف آئی اے تحسین انور نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں پیش ہو کر غیر مشروط معافی مانگ لی جسے عدالت نے قبول کر لیاہے ۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف فراڈ کیس میں ملوث وزیر اعظم کے سابق میڈیا ایڈوائزر خرم رسول کو گرفتار نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اب خرم رسول گرفتار ہو چکے ہیں۔ سمیر خان نے کام کرانے کے لئے پیسے کیوں دیئے۔ حدیث ہے کہ رشوت لینے اور دینے والے دونوں جہنمی ہی۔ چیف جسٹس نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ خرم رسول کے خلاف ہر زاویے سے مکمل تفتیش کی جائے۔

مزید خبریں :