05 دسمبر ، 2020
بلوچستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافے کا رحجان برقرار ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 59 نئے مریض سامنے آگئے ہیں۔
محکمہ صحت بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو صوبے میں 564 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور ان ٹیسٹوں کے نتیجے میں صوبے کے 9 اضلاع سے 59 نئے کیسز سامنے آگئے۔
کورونا نے نئے مریض سامنے آنے کے بعد صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 392 ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 51 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16 ہزار 653 ہو گئی ہے۔
دوسری جانب صوبے میں کورونا وائرس سے انتقال کر جانے والوں کی تعداد 169 ہے۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں کورونا کا صرف ایک کیس سامنے آیا جس کے بعد صوبے میں کورونا میں مبتلا طالب علموں و اساتذہ کی تعداد 1031 ہو گئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 265 ٹیسٹ کیے گئے اور اس دوران کورونا کے17 مریض سامنے آئے جب کہ کوئٹہ میں آج کورونا کی شرح 6.4 رہی ہے۔