Time 04 دسمبر ، 2020
پاکستان

بلوچستان: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز میں اضافہ

فائل فوٹو

بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے نئے کیسز میں اضافے کا رحجان سامنے آیا ہے جس کے تحت کورونا کے 65 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو صوبے میں 540 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں صوبے کے 10اضلاع سے 65 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار333ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 55 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعدصوبے میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 16 ہزار 602 ہوگئی جب کہ صوبے میں کورونا سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد 169 ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے 3 نئے کیسز سامنےآئے جس کے بعد صوبے میں کورونا میں مبتلا طالب علموں اور اساتذہ کی تعداد 1030 ہوگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 287 ٹیسٹ کیے گئے، اس دوران کورونا کے37 مریض سامنے آئے جب کہ کوئٹہ میں آج کورونا کی شر ح 12.9 رہی۔

مزید خبریں :