15 ستمبر ، 2012
لاہور …لاہور میں ماں کی جانب سے 11 سالہ بچی کی چالیس سالہ شخص سے شادی کی کوشش محلے داروں نے ناکام بنا دی۔لاہور کے علاقے گھوڑے شاہ میں کمسن سونیا کی ماں کی اس کی شادی 40 سالہ شخص کے ساتھ طے کی۔ آج تقریب کے لئے دیگیں تیار کی جا رہی تھیں کہ محلے داروں نے یہ شادی رکوا دی اور سونیا کی ماں کی ایک کمرے میں بند کر دیا۔ جیسے ہی یہ خبر جیو نیوز نے نشر کی پولیس بھی حرکت میں آگئی اور بچی اور اس کی ماں کو پکڑ کر تھانے لے گئی۔