07 دسمبر ، 2020
مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں طے ہوا تھا کہ تحریک کے عروج پر استعفے دیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) میں ایک سوچ ہے کہ استعفے دے دینے چاہئیں، پیپلز پارٹی بھی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے، اگراستعفوں کا فیصلہ ہوا تو وہ بھی دے گی، کل پی ڈی ایم کی میٹنگ ہے، استعفوں کا فیصلہ ہوگا تو قوم کو پتا چل جائے گا۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے اسکینڈلز اتنے ہیں جس کا کوئی حساب نہیں ، احتسابی عمل کے خلاف نہیں ہیں، پبلک آفس ہولڈ کا احتساب ضرور ہونا چاہیے، احتساب متوازن ہوناچاہیے، یکطرفہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹیرینز کے احتساب کی ڈور کہیں اور سے کھینچی جارہی ہے، سلیم مانڈوی والا نے سینیٹ اجلاس کےلیے ریکوزیشن بھی دی ہے، سینیٹ اور پارلیمنٹ کی اپنی باڈی ہونی چاہیے جو ارکان کا احتساب کرے۔