Time 08 دسمبر ، 2020
انٹرٹینمنٹ

امریکا کی پہلی نقابی مصنفہ فوربز کی فہرست میں شامل

فوٹو:بشکریہ ٹوئٹر اکاؤنٹ

دنیا بھر میں مسلمان اپنے اپنے شعبوں میں پیش کی گئی خدمات کے سبب اپنی علیحدہ شناخت بنا رہے ہیں اور انہی میں سے ایک امریکا کی نقابی مصنفہ حفصہ فیضل ہیں جو رواں ہفتے معروف امریکی کاروباری جریدے فوربز کی انڈر 30 کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

حفصہ کو ان کی کتاب ‘وی ہنٹ دی فلیم‘ نامی فکشن ناول کی بناء پر شہرت حاصل ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حفصہ امریکا کی پہلی نقابی مصنفہ ہیں جن کے ناول نیویارک میں سب سے زیادہ فروخت ہوتے ہیں۔

حفصہ فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ ہائے ہیلو ،کیا آپ نے فوربز انڈر 30 کی فہرست میں کسی نقابی خاتون کو دیکھا ہے؟

حفصہ  آئسی ڈیزائن کی بانی بھی ہیں جومصنفوں کے لیے ویب سائٹس،کتابوں سے متاثرہ کینڈلز ،نوٹ بکس اور دیگر اشیاء تیار کرتا ہے۔

فائل:فوٹو

واضح رہے کہ امریکی مصنفہ حفصہ فیضل کا 2019 میں شائع ہونے والا فکشن ناول ‏’وی ہنٹ دی فلیم‘ سعودی شکاری خاتون کی کہانی پر مبنی ہے جو بھیس بدل کر خطرناک جنگلوں میں سفر کرتی ہے۔

زیر نظر میگزین نیویارک ٹائمز میگزین کی 10 سب سے زیادہ فروخت ہونے والی بہترین کتابوں میں شامل ہے۔

مزید خبریں :