09 دسمبر ، 2020
اسلام آباد ہائیکورٹ کےفیصلے کے بعد وفاقی حکومت نے مشیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس اچانک ملتوی کر دیا۔
اعلیٰ سطح حکومتی ذرائع نے جیو نیوز کے نمائندہ خصوصی آصف علی بھٹی کو بتایا ہےکہ ای سی سی کا اہم اجلاس 9 دسمبر (آج )بلایا گیا تھا تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت نے اجلاس اچانک ملتوی کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد مشیر خزانہ کے ای سی سی کی سربراہی کرنے پر قانونی سوالات اٹھنے کے سبب اجلاس اچانک ملتوی کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ای سی سی کے اجلاس کے لیے 7 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا تاہم رات گئے ای سی سی کا اجلاس بغیر کوئی وجہ بتائے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ مشیروں و معاونین خصوصی کی کابینہ کمیٹیوں کی سربراہی یا رکنیت کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے۔