Time 10 دسمبر ، 2020
پاکستان

لاہور میں بھارت کا تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، 5 دہشتگرد گرفتار

کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) لاہور نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ 

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد لاہور میں سول سیکرٹریٹ کو نشانہ بنانےکا منصوبہ بنا رہے تھے۔

حکام کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کی شناخت ثمر قند، عبدالرحمان، وزیرگل، عصمت اللہ اور عمران کے نام سے ہوئی ہے اور ان کے خلاف سی ٹی ڈی لاہور میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے دستی بم، اسلحہ، افغان کرنسی، موبائل فونز اور حساس مقامات کی ویڈیوز برآمد کر لی گئی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق دہشتگرد 2 ماہ قبل افغستان سے آئے تھے،  افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے انڈرکور نے انھیں جلال آباد میں ٹاسک دیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کا نمائندہ بھی اس ملاقات میں موجود تھا جبکہ دہشت گردوں کو فنڈز بھی را کے آفیسر نے فراہم کیے تھے۔

مزید خبریں :