AmazonInPakistan# : کیا ایمازون پاکستان آ رہا ہے؟

فوٹو: اسکرین گریب/سوشل میڈیا

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ AmazonInPakistan# ٹرینڈ کر رہا ہے اور ہزاروں ٹوئٹر صارفین اس ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے ٹوئٹ کر رہے ہیں۔

اب آپ کے دماغ میں بھی یہی سوال اٹھ رہا ہو گا کہ پاکستان میں ایمازون سے متعلق یہ ہیش ٹیگ کیوں ٹرینڈ کر رہا ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا انفلوئنسر اور میزبان وقار ذکا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے فالوورز سے درخواست کی کہ وہ ایمازون کے آفیشل اکاؤنٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے ہیش ٹیگ 'AmazonInPakistan#' لکھ کر ٹوئٹر پر پوسٹ کریں۔

وقار ذکا نے کہا ہے کہ 'میرا ہدف ہے کہ اب پاکستان میں ایمازون کو لایا جائے، میں حکومت اور وزیروں سے درخواست کر رہا ہوں لیکن سب سے پہلے ہمیں ایمازون کو احساس دلانا ہے کہ پاکستان میں ہم آپ کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں'۔ 

وقار ذکا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے تمام تر صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ ایمازون کے آفیشل اکاؤنٹ کو ٹیگ کر کے ہیش ٹیگ AmazonInPakistan# کا استعمال کرتے ہوئے پوسٹ لکھیں کہ ایمازون پاکستان میں اپنا آفس کھولے۔

وقار ذکا نے بتایا کہ انہوں نے ایمازون کو ای میل بھی ہے اور انہیں آفس کھولنے کے لیے اپنی ذاتی جگہ کی بھی پیشکش کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں آپ سب سے درخواست کر رہا ہوں کہ ہوں اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ اس ہیش ٹیگ کو استعمال کریں۔

خیال رہے کہ آن لائن ریٹیل کی عالمی شہرت یافتہ امریکی کمپنی ایمازون دنیا کی سب سے زیادہ قابلِ قدر کمپنیوں میں سے ایک ہے جس کے بانی جیف بیزوس ہیں۔ 

مزید خبریں :