Time 12 دسمبر ، 2020
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ عفت عمر کی طبیعت عدالت میں اچانک خراب

فوٹو: فائل

لاہور: گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہرجانے سے متعلق کیس میں بیان ریکارڈ کراتے گواہ عفت عمر کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔

سیشن کورٹ لاہور میں علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ و ماڈل میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے میشا شفیع کی گواہ اداکارہ عفت عمر کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی۔

اداکارہ عفت عمر نے کہا کہ  مجھے چکر  آ رہےہیں جس پر  عدالت نے خاتون گواہ کو فوری کرسی اور پانی فراہم کرنےکا حکم دیا۔

عدالت نے اداکارہ میشا شفیع کے خلاف کیس کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے مزید گوہواں کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

مزید خبریں :