16 ستمبر ، 2012
لندن…این جی ٹی…یوکرین سے تعلق رکھنے والے ایک7سالہ بچے نے انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ ریکارڈ تعداد میں پش اپس کرکے بڑے بڑے باڈی بلڈرز کی چھٹی کردی ہے۔آندرئیے کوستاش(Andriy Kostash) نامی اس ننھے بچے نے2گھنٹے29منٹ تک مسلسل 4ہزار پش اپس کیے اور اپنا نام یوکرین بک آف ریکارڈمیں درج کروالیا۔واضح رہے کہ آندرئیے 5 سال کی چھوٹی عمر سے پش اپس کررہا ہے جس کے تربیتی نگران کے مطابق بارہ ماہ کی کڑی محنت کے بعد اب یہ بچہ3ہزار سے6ہزار تک مسلسل پش اپس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔