پاکستان
Time 13 دسمبر ، 2020

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپوزیشن کو وارننگ دیدی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپوزیشن رہنماؤں کو وارننگ دینے کے ساتھ ساتھ مذاکرات کی بھی دعوت دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ کون سی ایمرجنسی آگئی ہے جو جلسے کیے جا رہے ہیں؟ جلسے کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا بڑھ رہا ہے، پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) عوام کی جانوں سے نہ کھیلے۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپوزیشن کو وارننگ دینے کے ساتھ ساتھ مذاکرات کی دعوت بھی دی اور مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا مشورہ دیا۔

خیال رہے کہ لاہور کا مینارِ پاکستان گراؤنڈ جو اَب گریٹر اقبال پارک میں بدل چکا ہے وہاں آج یعنی 13 دسمبر کو پی ڈی ایم سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔

مزید خبریں :