اداکارہ ماہرہ خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

فوٹو: فائل

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ماہرہ خان بھی عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ماہرہ خان نے کہا کہ 'میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، یہ مشکل ہے لیکن جلد ہی ٹھیک ہو جائے گا'۔

اداکارہ نے اپنے چاہنے والوں سے درخواست بھی کہ ہے کہ تمام لوگ ماسک پہنیں اور ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں۔

علاوہ ازیں ماہرہ خان نے اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں کی اپیل کرنے کے ساتھ ساتھ کہا ہے کہ وہ انہیں فلمیں بھی تجویز کریں۔

ماہرہ خان کی جلد صحت یابی کے لیے ساتھی اداکار و اداکاراؤں سمیت ان کے مداحوں کی جانب سے دعائیں بھیجی جا رہی ہیں۔   

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے متعدد شوبز شخصیات متاثر ہو چکی ہیں جن میں اداکار بہروز سبزواری، اداکارہ مریم نفیس، صحیفہ جبار خٹک و دیگر شامل ہیں۔

مزید خبریں :