پاکستان
Time 13 دسمبر ، 2020

اپوزیشن کا لاہور میں جلسہ، وزیراعظم کی بنی گالہ میں کیا مصروفیات رہیں؟

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں اپنے گھر میں چھٹی کا دن خوشگوار انداز میں گزارا۔

انہوں نے اپنے کتوں ’ٹائیگر‘ اور ’شیرو‘ کو دھوپ میں کھانا کھلایا— فوٹو: عمران خان آفیشل 

وزیراعظم کی اتوار کے روز گھر کی مصروفیات کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہیں اور یہ تصاویر وزیراعظم کے آفیشل فیس بک پیج پر جاری کی گئیں۔

— فوٹو: عمران خان آفیشل 

وزیراعظم عمران خان نے اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں اپنے پالتو کتوں کے ساتھ وقت گزارا اور انہوں نے اپنے کتوں ’ٹائیگر‘ اور ’شیرو‘ کو دھوپ میں کھانا کھلایا۔

اس موقع پر انہوں نے ٹریک سوٹ اور جوگر پہنے ہئے تھے۔

خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد کی جانب سے لاہور میں طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :