پاکستان
Time 13 دسمبر ، 2020

حکومت نےنالائقی سے ایل این جی کے سودوں میں مزید 15 ارب کا ٹیکہ لگادیا، سعید غنی

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کاکہنا ہےکہ وفاقی حکومت نے نالائقی کی وجہ سے مائع قدرتی گیس(ایل این جی)کے سودوں میں مزید 15 ارب  روپےکا ٹیکہ لگادیا جب کہ حکومت پہلے ہی 122 ارب روپے کا نقصان کر چکی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کاکہنا تھاکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان پر ہیں، ان کی نالائقیوں سے ادارے تباہ ہورہے ہیں، بتائیں چینی کمیشن کی رپورٹ پرکس کے خلاف کارروائی ہوئی۔

سعید غنی کاکہنا تھاکہ ملک میں مافیاز کی حکومت ہے جو  ایل این جی کے سودوں میں ملکی خزانےکو 122ارب روپےکے علاوہ 15ارب روپےکا ٹیکہ لگا چکی ہے اور اب ٹینڈر میں تاخیر کی وجہ سے نقصان بڑھتا جارہا ہے ۔

ان کا کہنا تھاکہ اس حکومت کی بنیادیں ہل چکی ہیں،مینار پاکستان میں پانی بھردیا اور تالے لگادیے، اپوزیشن کو جلسے کی اجازت بھی نہیں دی،جتنا تم ڈراؤ گے اس سے کوئی ڈرےگا نہیں،سمجھتے ہیں بغاوت کے مقدمات سے ہماری زبان بند ہوجائے گی۔

سعید غنی کامزیدکہنا تھا کہ سندھ میں استعفوں پر سپرائز دیں گے، عمران حکومت کے چل چلاؤ کا وقت آگیا ہے، تحریک انصاف خوفزدہ ہے، استعفے دینے کا مقصد حکومت کو بھگانا ہے۔

مزید خبریں :