Time 14 دسمبر ، 2020
انٹرٹینمنٹ

پاکستانی فیچر فلموں کی آرکائیو کا آغاز

فائل:فوٹو

1947 کے بعد سے پاکستان میں بننے والی فیچر فلموں کو محفوظ کرنے کے لیے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (پی این سی اے) کی جانب فلم آرکائیو  بنانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

فیچر فلم آرکائیو بنانے سے متعلق اعلان پی این سی اے کے فلم ڈویژن کے سربراہ اعجاز گل نے غیر ملکی اردو ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں کیا۔

انٹرویو میں پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے فلم ڈویژن کے سربراہ اعجاز گل کا کہنا تھا کہ فیچر فلم آرکائیو کے لیے 1947 کے بعد سے پاکستان میں بننے والی ہر زبان کی فلم کو محفوظ کیا جا رہا ہے جو پاکستانی قوم کے لیے تاریخی اثاثہ ثابت ہو گا۔

اعجاز گل نے اپنے انٹرویو میں فلم آرکائیو کی تیاری کے لیے عوام سے بھی فلمیں جمع کروانے کی درخواست کی۔

پی این سی اے کے سربراہ اعجاز گل کے مطابق آرکائیو میں شامل کی جانے والی فلمیں پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہوں گی تاکہ آرکائیو سے فلم بینوں کے علاوہ فلموں پر تحقیق کرنے والے افراد بھی فائدہ اٹھا سکیں۔

مزید خبریں :