15 دسمبر ، 2020
صوبہ پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے سوشل میڈیا پر اچکزئی خاندان اور بھارتی کانگریسی لیڈروں کی تصویر شیئر کر دی۔
فیاض الحسن چوہان نے لکھا کہ پاکستان ڈاکو موومنٹ (پی ڈی ایم) کا ملک دشمن بیانیہ کھل کر سامنے آرہا ہے، عوام فیصلہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ انگریزوں کے غلام شیر دل لاہوری تھے یا غلامی کرنے والا اچکزئی خاندان، بیگم صفدر اور محمود اچکزئی لاہورکے غیورعوام کی توہین کرنے پر معافی مانگیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا لاہور میں جلسہ ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جبکہ حکومت کی جانب سے جلسے کو ناکام شو قرار دیا گیا۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری سمیت دیگر وزراء نے اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی کی تقریر کی شدید مذمت کی ہے۔