پاکستان
Time 16 دسمبر ، 2020

کراچی: مسلح ملزمان کار سوار فیملی سے زیورات، موبائل فونز اور نقدی لوٹ کر فرار

کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں مسلح ملزمان نے کار سوار فیملی کو لوٹ لیا۔

ضلع ساؤتھ میں اینٹی اسٹریٹ کرائم موٹرسائیکل سوار اسکواڈ کا آغاز کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود لوٹ مار میں کمی نہیں آ سکی ہے۔

کلفٹن کے علاقے بوٹ بیسن میں مصروف جگہ پر کار سوار فیملی کو مسلح ملزمان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

واقعہ کا مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ لوٹ مار کی سی سی ٹی وی جیو نیوز کو موصول ہو گئی ہے۔

سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 4 ملزمان جن میں سے 2 مسلح ملزمان گاڑی کی طرف بڑھتے ہیں جبکہ 2 گاڑی کے پیچھے کھڑے رہتے ہیں، ملزمان گاڑی کا دروازہ کھولتے ہیں اور کار میں موجود خواتین سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرتے ہیں۔

مقدمے کے متن میں مدعی نے بتایا کہ ملزمان خواتین سے سونے کی 5 چوڑیاں 2 کڑے، موبائل فون اور نقد رقم لوٹ کر باآسانی فرار ہو گئے۔

مزید خبریں :