کھیل
16 ستمبر ، 2012

ذکاء اشرف، اجمل اور علیم ڈار کو ایوارڈ نہ ملنے پر آئی سی سی سے خفاء

ذکاء اشرف، اجمل اور علیم ڈار کو ایوارڈ نہ ملنے پر آئی سی سی سے خفاء

لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ چوہدری ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی،پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیموں میں شامل ہے،اتوار کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شاہد آفریدی بھی عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے پْرعزم ہیں،انھوں نے مجھے کہا کہ وہ اس ورلڈ کپ میں عوام کو مایوس نہیں کریں گے،پاکستان اور بھارت کی آیندہ سیریز کے بعد دونوں بورڈز بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کا لائحہ عمل طے کریں گے،انھوں نے کہا کہ سعید اجمل کا آئی سی سی ایوارڈ لسٹ میں شامل نہ ہونا اور علیم ڈار کو ایوارڈ نہ ملنا آئی سی سی ایوارڈ کی نامزدگی کے قوانین کی خامیوں کو واضح کرتا ہے، آئی سی سی کے آیندہ اجلاس میں پاکستان ان خامیوں کی نشاندہی کرے گا،ایک سوال پر پی سی بی چیف نے کہا کہ جاوید میاں داد سری لنکا میں کوچنگ کے لیے نہیں بلکہ انتظامی معاملات دیکھنے کے لیے گئے ہیں،کوچنگ کے لیے الگ لوگ ہیں،انتظامات دیکھنے والے الگ لوگ،چوہدری ذکا اشرف نے بتایا کہ اسلام آباد میں عالمی معیار کا اسٹیڈیم بنانے کے لیے جگہ حاصل کر لی ہے،وہاں اسٹیڈیم بننے کے بعد غیر ملکی ٹیموں کی آمد کا راستہ کھل سکتا ہے۔

مزید خبریں :