Time 16 دسمبر ، 2020
پاکستان

مسلم اکثریتی ایشیائی ملک کے وفد کے خفیہ دورہ اسرائیل کا انکشاف

اس ملک کے سربراہ کے مشیر کی قیادت میں ایک وفد تل ابیب میں موجود تھا، اس ملک سے اسرائیل کے سفارتی تعلقات نہیں ہیں، اخبار کا دعویٰ— فوٹو: فائل

ایشیا کے ایک مسلم اکثریتی ملک کے وفد کی جانب سے حالیہ دنوں میں اسرائیل کے خفیہ دورے کا انکشاف ہوا ہے۔

اسرائیل کے ایک اخبار 'اسرائیل ہائیوم' نے دعویٰ کیا ہے کہ دو ہفتوں قبل ایک ایشیائی مسلم اکثریتی ملک کے سربراہ کے مشیر کی سربراہی میں ایک وفد تل ابیب میں موجود تھا۔

اخبار نے یہ بھی لکھا کہ اس ملک سے اسرائیل کے سفارتی تعلقات نہیں ہیں اور ملکی سلامتی اور حساس سفارتی معاملے کی وجہ سے وہ ملک کا نام اور وفد میں شامل لوگوں کی شناخت ظاہر نہیں کرسکتا۔

اس حوالے سے پاکستان میں برطانوی ادارے انڈیپنڈنٹ کی اردو ویب سائٹ نے بھی خبر شائع کی ہے جسے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے ری ٹوئٹ کیا ہے۔

فوٹو: اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں یو اے ای، بحرین، سوڈان اور مراکش نے اسرائیل سے تعلقات بحال کیے ہیں جبکہ سعودی ولی عہدہ شہزادہ محمد بن سلمان سے سعودی عرب میں اسرائیلی وفد کی ملاقات کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں تاہم سعودی عرب نے اس کی تردید کی تھی۔

مزید خبریں :