'سام سنگ ایس 21' کیسا ہوگا؟ تصاویر جاری

فوٹو: بشکریہ گیجٹس 360

کئی دنوں سے متعدد ٹیکنالوجی ویب سائٹس کی جانب سے 'سام سنگ ایس 21' کی تصاویر لیک کی گئی تھیں جو کہ آفیشل تصاویر نہیں تھیں۔

اب ون فیوچر کی جانب سے سام سنگ کے آنے والے فون ایس 21 کی تصاویر جاری کی گئی ہیں جس میں 4 مختلف رنگ کے فونز نظر آرہے ہیں۔

فوٹو: بشکریہ گیجٹس 360
فوٹو: بشکریہ گیجٹس 360

سام سنگ ایس 21 کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ کالا، ہلکا گلابی، سفید اور ہلکے نیلے رنگ میں دستیاب ہو گا۔

فون کے ڈسپلے کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ ایس 21 کی پشت پلاسٹک جب کہ ایس 21 پلس اور ایس 21 الٹرا کی پشت گلاس یعنی شیشے کی ہوگی۔

چند روز قبل برازیلین ویب سائب سائٹ ٹیکنو بلاگ نے دعویٰ کیا تھا کہ سام سنگ کے آنے والے فونز گیلیکسی ایس 21، گیلیکسی ایس +21 اور گیلیکسی ایس 21 الٹرا بغیر چارجر اور اور ہینڈ سیٹ کے پیش کرے گی۔

خیال رہے کہ کورین ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ اپنے فون کے نئے ماڈل 14 جنوری کو 'کنزیومر الیکٹرانک شو 2021' (سی ای ایس) میں لانچ کرے گی۔

مزید خبریں :