17 ستمبر ، 2012
لاہور… لاہور میں شاہراہ فاطمہ جناح پر ایک پلازہ میں واقع ایک نجی ائیر لائن کے دفتر میں آگ لگ گئی جس خاصی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا اور فائر برگیڈ کے عملے نے بروقت کاروائی کرکے پلازہ میں موجودپانچ افراد کو بحفاظت نکال لیا۔ ریسکیو زرائع کے مطابق پلازہ کے چوتھے فلور پرایک نجی ائیر لائن کے دفتر میں لگنے والی آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔اطلاع ملنے پر فائر برگیڈ کا عملہ بروقت موقع پر پہنچ گیا اور ریسکیو آپریش کے دوران آگ بجھانے کے ساتھ ساتھ اس میں پھنسے ہوئے پانچ افراد کو بھی بحفاطت نکال لیا گیا۔