17 ستمبر ، 2012
کراچی… امریکن قونصلیٹ پر احتجاجی ریلی کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے مائی کلاچی روڈ کو جناح برج تک بند کردیا۔ روڈ کی بندش کی وجہ سے آئی آئی چندریگر روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے جبکہ ٹاور سے کیماڑی ، بورٹ بیسن ، کلفٹن جانے والے افراد کو بھی شدید مشکلاتک کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز توہین آمیز فلم کے خلاف وحدت المسلمین کے زیر اہتمام امریکی قونصل خانے کے سامنے شدید احتجاج کیا گیا تھا جس نے بعد ازاں پرتشدد مظاہرے کی شکل اختیار کر لی تھی جس میں متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں نذر آتش کر دی گئی تھیں۔