بالی وڈ سب سے آسان ہدف بنتی جا رہی ہے: کرینہ کپور

فائل :فوٹو

بالی وڈ بیبو کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ اس پس منظر سے قطع نظر کہ بالی وڈ نے خوابوں اور عزائم کو پورا کرنے کا موقع دیا، انڈسٹری کے لیے بڑھتا تکلیف دہ منفی پہلو محسوس کرتی ہوں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق، وی دی ویمن میں پینل گفتگو کے دوران بالی وڈ انڈسٹری سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال میں کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ بالی وڈ انڈسٹری کے خلاف نفرت اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ فنکار چاہے کچھ کرے یا نہ کرے انہیں ٹرول کردیا جائے گا۔

کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ وہ انڈسٹری کو بدنام کیے جانے کی کوششوں سے پریشان ہیں کیونکہ انھیں نہیں معلوم کہ فلم انڈسٹری کے حوالے سے اب یہ تاثر کیوں قائم ہے، یہ عمل بہت تکلیف دہ ہے کیونکہ حقیقت اس سے مختلف ہے۔

بالی وڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اداکار کچھ کہیں یا نہ کہیں، انڈسٹری سب سے آسان ہدف بنتی جا رہی ہے۔

بالی وڈ بیبو کے مطابق اگر آپ کچھ کہتے ہو تو اسے لفظوں کے بجائے پتھر بنا کر پیش کیا جائے گا اور  اگر آپ کچھ نہیں بولتے تو آپ اس سے بھی زیادہ تنقید کا نشانہ بنیں گے۔

اگر اداکار بات کرنا نہیں چاہتے تو یہ بات قابل فہم ہے کیونکہ اس طرح کی ٹرولنگ سے جو ہو رہا ہے وہ بلا وجہ ہے۔

کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ ایسے لوگ ایک ایسی انڈسٹری کے لیے نفرت پھیلا رہے ہیں جو تفریح کی غرض کے لیے ہے، ہم یہاں اپنے مداحوں کو انٹرٹین کرنے کے لیے موجود ہیں، نفرت پھیلانے کے لیے نہیں۔

مزید خبریں :