21 دسمبر ، 2020
اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا ہے کورونا کوئی بیماری نہیں بلکہ نیو ورلڈ آرڈر کی ریہرسل ہے۔
کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں نیو ورلڈ آرڈر کو دو شکلوں میں مسلط کیا جا رہا ہے۔
مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ نیو ورلڈ آرڈر کی پہلی شکل ون ورلڈ آرڈر اور دوسری ون ورلڈ ریلیجن ہے۔
عالمی وبا کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر مولانا محمد شیرانی کا کہنا تھا کہ کورونا کسی قسم کی کوئی بیماری نہیں ہے، یہ نیو ورلڈ آرڈر کی ریہرسل ہے۔