یاسر حسین نے اقراء عزیز کو وسیم اکرم سے کیوں تشبیہ دی؟

فائل:فوٹو

اداکارہ اقراء عزیز کو مسلسل تیسری مرتبہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملنے پر ان کے شوہر اور  اداکار و میزبان یاسر حسین نے بھی خوشی کااظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یاسر حسین کی جانب سے اداکار جوڑی کی تصویر کے ہمراہ ایک پوسٹ بھی شیئر کی گئی۔

پوسٹ میں درج کیپشن میں یاسر حسین نے اپنی اہلیہ اداکارہ اقراء عزیز کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ کسی بھی سطح پر ہیٹ ٹرک  کرنا ایک زبردست کامیابی ہوتی ہے، 2 سال میں بہترین اداکارہ کے 3 ایوارڈز  پر مبارک ہو بیگم اقراء عزیز۔

یاسر حسین نے اپنے تعریفی پیغام میں  اقراء عزیز کو وسیم اکرم سے تشبیہ دیتے ہوئے لکھا کہ ایسی ہیٹ ٹرک تو وسیم بھائی (وسیم اکرم) کی بھی نہیں تھی۔

یاسر حسین نے مزید لکھا کہ آپ نہ صرف بہترین اداکارہ ہیں بلکہ بہترین بیوی اور بہترین دوست بھی ہیں مجھے آپ پر فخر ہے۔

فوٹو :بشکریہ انسٹاگرام

دوسری جانب اقراء عزیز نے بھی شوہر یاسر حسین کی جانب سے خوبصورت تعریف اور مبارکباد کا جواب دیتے ہوئے کہ مجھے ہمیشہ سپورٹ کرنے اور میرے لیے موجود رہنے کا شکریہ، آپ نے مجھے ہمیشہ اتنی طاقت اور پیار دیا کہ یہ سب مجھے غیر حقیقی محسوس ہوتا ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے لکس اسٹائل ایوارڈز آفس کی جانب سے فلم، ٹیلی ویژن ، فیشن اور میوزک کیٹیگریز کے لیے ایوارڈز کا اعلان کیا گیا ہے جس میں اقراء عزیز کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :