21 دسمبر ، 2020
بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار سونو سود کی بھارت میں پوجا پاٹ کی جانے لگی۔
اداکار سونو سود کا شمار فلم نگری کے بہترین ولن میں ہوتا ہے لیکن کورونا کے دوران انسانیت کی خدمت کے باعث وہ مسیحا بن چکے ہیں۔
سونو سود نے اپنی زمینیں اور گھر بھی گروی رکھ کر لاک ڈاؤن میں ہزاروں بے گھر اور غریبوں کی مدد کی ہے۔
حال ہی میں بھارتی ریاست تلنگانہ میں ان کے نام پر مندر بنا کر پوجا پاٹ بھی شروع کردی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ کے گاؤں دبہ تانڈا میں دیہاتیوں نے سونو سود کے نام پر مندر بناکر پوجا پاٹ شروع کردی ہے۔
مندر کا افتتاح اتوار کو کیا گیا جس میں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور رویتی انداز میں پوجا پاٹ کی۔
خیال رہے کہ سونو سود نے ہندی، تامل اور تیلگو فلموں میں کام کیا ہے جن میں ’جودھا اکبر‘، ’بڈھا ہوگا تیرا باپ‘ سمیت دیگر شامل ہیں۔