21 دسمبر ، 2020
وزیراعظم عمران خان عمران خان نے پارٹی و حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ڈویژم ندیم بابر کی تعریف کردی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی و حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے ندیم بابر کی تعریف کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مناظرے میں شاہد خاقان عباسی کو مات دینے پر ندیم بابر کو سراہا۔
ذرائع نے بتایا کہ پارٹی ارکان نے گیس کی لوڈشیڈنگ سے متعلق اظہار خیال کی کوشش تو وزیراعظم نے تمام ارکان کو چپ کرا دیا اور کہا یہ سیاسی امور پر تبادلہ خیال کی بیٹھک ہے، دوسرے کسی موضوع پر بات نہ کی جائے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کے پروگرام میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ڈویژن ندیم بابر نے مناظرہ کیا تھا۔