پاکستان
Time 21 دسمبر ، 2020

ملتان: محکمہ جنگلی حیات کا چھاپہ،گھر میں رکھےگئے شیر اور چیتے برآمد

ملتان میں محکمہ وائلڈ لائف (جنگلی حیات) نے ایک گھر پر چھاپے دوران مکان کی بالائی منزل پر پالے گئے 2 شیراور 2 چیتے برآمد کرلیے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق انہں اطلاع دی گئی تھی کہ وہاڑی چوک کے نزدیک ایک گھر کی چھت پر ایک شہری نادر نے دو شیر اور دو چیتے پال رکھے ہیں۔

 محکمہ وائلڈ لائف نے چھاپہ مار کر دو چیتے اور شیر قبضے میں لے لیے جب کہ ان کا مالک نادر نامی شخص موقع سے فرار ہوگیا۔

 محکمہ وائلڈ لائف اس بات کی تحقیقات کررہا ہے کہ شیر اور چیتے کہاں سے لیے گئے اور نادر نے ان جانوروں کاکیا کرنا تھا۔

مزید خبریں :