22 دسمبر ، 2020
وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ اب کوئی بہانہ نہیں چلے گا، وزراء کارکردگی دکھائیں، اب کارکردگی دکھانے کا وقت آگیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب تک ساری وزارتیں پرفارم نہیں کریں گی ہم گورننس بہترنہیں کرسکیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزارتوں کو اہداف سونپنے کی تقریب سے خطاب میں کہا حکومت کیلئے اس وقت سب سے بڑا چیلنج بجلی ہے، حکومت ڈھائی ہزار ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ جب آٹا مہنگا ہوا تو ہر کوئی مرکز کو بُرا بھلا کہہ رہا تھا جبکہ سارا کنٹرول صوبوں کے پاس تھا۔