دنیا
Time 23 دسمبر ، 2020

برطانیہ اور فرانس کے مابین سرحد کھولنے کا معاہدہ طے پاگیا

فوٹو: رائٹرز

برطانیہ اور فرانس کے مابین آج سے سرحد کھولنے کا معاہدہ طے پا گیا۔ 

اتوار کو فرانس کی جانب سے عائد پابندی کے باعث یورپ جانے والی تین ہزار کے قریب گاڑیاں پھنس گئی تھیں۔

دونوں ممالک کے معاہدے کے بعد فرانس نے برطانیہ سے ٹریفک کے داخلے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد ایسے ڈرائیورز، مسافر اور یورپی شہریوں کو واپسی کی اجازت ہوگی جن کا کورونا ٹیسٹ منفی ہوگی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں نیشنل ہیلتھ سکیورٹی اور فوجی اہلکاروں کو ٹیسٹنگ کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کا بتانا ہےکہ دونوں حکومتوں کے درمیان معاہدے کے تحت فرانس میں داخلے کے لیے انتہائی ضروری سفری وجوہات پیش کرنا ہوں گی جب کہ فرانس میں داخل ہونے والوں کو 72 گھنٹے پہلے کرایا گیا کورونا کا منفی ٹیسٹ کا نتیجہ دکھانا ہوگا۔

دوسری جانب وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد برطانوی مسافروں پر سفری پابندیاں لگانے والے ممالک کی تعداد 50 سے زائد ہوگئی ہے۔

یورپی کمیشن نے رکن ملکوں سے برطانیہ پر عائد سفری پابندیاں مکمل طور پر اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں :