23 دسمبر ، 2020
نیپئر: انجری کا شکار قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ابتدائی بلے باز امام الحق نے ہلکی ٹریننگ شروع کر دی۔
دونوں کھلاڑیوں نے انجری کے 10 روز بعد بیٹ گرپنگ کا آغاز کر دیا ہے، بابر اعظم اور امام الحق نے نیپئر کے میک لین پارک میں ہلکی ٹریننگ بھی کی۔
قومی کرکٹ ٹیم کا میڈیکل پینل دونوں کھلاڑیوں کی انجری کا مسلسل جائزہ لے رہا ہے۔
نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر دونوں کھلاڑیوں کی ریکوری سے مطمئن ہیں۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور اوپنر امام الحق انجریز کا شکار ہو کر سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔