18 ستمبر ، 2012
بیجنگ…این جی ٹی…چین کے دو شعبدہ بازوں نے بیک وقت کسی سہارے اور زمین پر حفاظتی اقدامات کے بغیر ایک ساتھ بلندی پر بندھی رسی پر چلنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ ان جانبازوں نے چین میں گھنے جنگل میں 350 میٹر کی بلندی پر بندھی با ریک رسی پر کسی وقفے کے بغیر ایک ساتھ چلنے کا مظاہرہ کیا اور 1ہزار 4سومیٹر کا فاصلہ چندمنٹوں میں طے کر کے عالمی کارنامہ سر انجا م دیا۔مہم جوئی کے اس خطرناک مظاہرے کو دیکھنے کے لیے لاتعدادافراد بھی موقع پر موجود تھے جنھوں نے دو افرادکو ایک ساتھ ایک ہی رسی پر چلتے ہو ئے دیکھا اور انھیں کامیابی پر داد دی۔