Geo News
Geo News

انٹرٹینمنٹ
18 ستمبر ، 2012

مشہور غزل گائیک استاد امانت علی خان کو بچھڑے 38 برس ہوگئے

مشہور غزل گائیک استاد امانت علی خان کو بچھڑے 38 برس ہوگئے

لاہور … غزل گائیکی کو نئی پہچان عطا کرنے والے پٹیالہ گھرانے کے سپوت استاد امانت علی خان کی آج 38ویں برسی ہے۔ ”موسم بدلا رْت گدرائی“ اور اس جیسی کئی غزلیں اور گیت آج بھی ان کے چاہنے والوں کے کانوں میں رس گھول رہے ہیں۔ موسیقی کی دنیا میں کچھ آوازیں ایسی ہوتی ہیں، جنہیں معجزاتی کہا جاتا ہے۔ راگ راگنیوں کو تسخیر کرنے والے فن کاروں میں ایک بڑا نام ہے، اْستاد امانت علی خان کا۔ اْستاد امانت علی خان کی آواز اور گائیکی کا انداز ہمیشہ سْر تال سے ہم آہنگ رہا۔ اْستاد امانت علی خان ایک ایسا فن کار، جو بکھرتا، تو سمیٹا نہیں جاتا تھااور جب سمٹتا تو ہاتھ نہیں آتا تھا۔ اْستاد امانت علی خان صرف 45 برس جئے۔ وہ کہا کرتے تھے، ہمیں رضاکارانہ طور پر اپنی عمریں کم کر لینی چاہئیں، تاکہ تھوڑی تھوڑی آسودگی سب کے حصے میں آجائے۔

مزید خبریں :