Time 25 دسمبر ، 2020
پاکستان

نکالے گئے افراد کے بیانات اور رائے کا اب پارٹی سے تعلق نہیں،ترجمان جے یو آئی

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)  کے ترجمان محمد اسلم غوری کا کہنا ہے کہ پارٹی فیصلوں سے انحراف کرنے پر چند رہنماؤں کو پارٹی سے نکالا گيا ہے۔

 ترجمان کے مطابق جماعت سے خارج کیےگئے افراد کے بیانات اور رائے کا اب پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا، جماعت سے نکالے گئے افراد کو فیصلے کی کاپیاں بھجوادی گئی ہيں۔ 

خیال رہے کہ مولانا محمد خان شیرانی اور حافظ حسین احمد سمیت 4 رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا گیا۔

مولانا گل نصیب خان اور  مولانا شجاع الملک بھی پارٹی سے نکالے جانے والوں میں شامل ہیں ۔

اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کہ مولانا شیرانی بے نقاب ہوگئے، تحریک انصاف کی حکومت سمیت کئی قوتیں مولانا شیرانی کی حمایت کر رہی ہیں۔

مزید خبریں :