پاکستان
18 ستمبر ، 2012

راجہ پرویزاشرف کی قومی دن پر چلی کے صدر کو مبارکباد

 راجہ پرویزاشرف کی قومی دن پر چلی کے صدر کو مبارکباد

اسلام آباد… وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے چلی کے صدر سیاستین پنیرا ایکنیک کو قومی دن پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ چلی کا قومی دن (آج) منگل کو منایا جارہا ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک مستقبل میں دوستی اور تعاون پر مبنی تعلقات کو مزید مستحکم بنائیں گے۔

مزید خبریں :