25 دسمبر ، 2020
امریکا نے ڈینیل پرل قتل کیس میں بری ہونے والے عمر شیخ کی رہائی کے فیصلے پرشدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں ، ہم سمجھتے ہیں کیس ابھی چل رہا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ نے چار ملزمان کی نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا۔