ادکار فیصل قریشی سوشل میڈیا ناقدین کے کس بات پر شکر گزار؟

فائل:فوٹو

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی کہتے ہیں میں شکر گزار ہوں ان تمام سوشل میڈیا بلاگرز کا جو تنقید کرتے ہیں کیونکہ ان ہی لوگوں کی وجہ سے ڈرامہ انڈسٹری میں دلچسپی پیدا ہوئی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں ماضی کے مقابلے سوشل میڈیا کی جانب سے کی جانے والی تعریف و تنقید سے متعلق سوال کے جواب میں فیصل قریشی کا کہنا تھا باخدا میں اندر کی بات بتا رہا ہوں کہ سیٹ پر یہ ڈسکس ہوتا ہے کہ بھائی ایسا کوئی بھنڈ نہ ہو کہ کوئی بھی اس ایشو کو پکڑ کر طبلے بجا دے۔

دوران انٹرویو پوچھے گئے ایک اور سوال پر فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ ایک تو وہ بلاگرز ہیں جو ایک عرصے سے کام کرتے آ رہے ہیں، ان سے بات کر کے ہی آپ کو اندازہ ہو جاتا ہے کہ ان کو فلم ڈرامے کا پتا ہے۔

فیس بک پر شہرت کے حوالے سے فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ ایک مثال تھی کہ نیکی کر دریا میں ڈال، اب یہ مثال ایسی ہو گئی ہے کہ نیکی کر فیس بک پر ڈال، لوگ چاہتے ہیں کہ آپ کی واہ واہ ہو اور لوگ مستقبل میں بھی آپ کو ڈسکس کریں۔

مزید خبریں :