پرینیتی چوپڑا اپنی آئندہ فلم میں جاسوس بنیں گی

 پرینیتی چوپڑا ان دنوں اپنی نئی فلم ’دا گرل آن دا ٹرین‘ کی ریلیزکا انتظارکررہی ہیں،فوٹو: فائل 

بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اپنی آئندہ فلم میں ایک انڈر کور ایجنٹ(جاسوس) کے کردار میں نظر آئیں گی۔

 پرینیتی چوپڑا ان دنوں اپنی نئی فلم ’دا گرل آن دا ٹرین‘ کی ریلیزکا انتظارکررہی ہیں جس کی ہدایت کاری  ریبھوداس گپتا نے دی ہے اور یہ 2015 کی ایک ہالی وڈ فلم کا ہندی ورژن ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  پرینیتی چوپڑا ہدایت کار ریبھوداس گپتا کے ساتھ ایک اور فلم کرنے جارہی ہیں جس میں وہ ایک انڈر کور بھارتی جاسوس کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

رپورٹ کے مطابق فلم کی شوٹنگ مارچ میں شروع کیے جانےکا امکان ہے اور فلمساز اس کی شوٹنگ کےلیے جگہ کا انتخاب کررہے ہیں تاکہ کوروناکے باعث خصوصی اجازت لی جاسکے۔

کہا جارہا ہےکہ نئی فلم پاکستان اور بھارت کی محاذ آرائی سے متعلق نہیں ہوگی، اس فلم میں  پرینیتی چوپڑا اپنا مشن سرانجام دینے کے ساتھ اپنا انتقام لیتے بھی نظر آئیں گی۔

مزید خبریں :