18 ستمبر ، 2012
ڈبلن…این جی ٹی…شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی دنیا کی سب سے پست قامت بیل کا نام بھی گینز بک آف ریکارڈز کے2013کے ا یڈیشن میں شامل کرلیاگیا ہے۔اینٹرم کاؤنٹی کے ایک فارم ہاؤس میں موجود29ماہ کی آرچی نامی اس بیل کا قدصرف30انچ ہے جو اسی نسل سے تعلق رکھنے والی دوسری بیلوں کی نسبت قدرے کم ہے۔155کلوگرام وزن کی حامل آرچی نامی اس بیل کا نام حال ہی میں شائع ہونے والی گینز ریکارڈز کی نئی کتاب کا حصہ بنایا گیاہے جبکہ اس کے مالک کو اعزازی سند سے بھی نوازا گیا ہے۔