انسانیت کی خدمت پر سونو سود کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ

بھارت میں لاک ڈاؤن میں اداکار نے اپنی جائیداد گروی رکھ کر دکھی انسانیت کی خدمت کی اور اس بنیاد پر انہیں بھارت میں ’مسیحا‘ کا درجہ دیا جاتا ہے— فوٹو:فائل 

بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور ولن سونو سود کو انسانیت کی خدمت پر بالی وڈ فیسٹول ناروے میں ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

کورونا کی وبا کے دوران سونو سود نے مزدوروں اور کم آمدنی والے طبقے کی بھرپور مدد کی ہے۔

بھارت میں لاک ڈاؤن میں اداکار نے اپنی جائیداد گروی رکھ کر دکھی انسانیت کی خدمت کی اور اس بنیاد پر انہیں بھارت میں ’مسیحا‘ کا درجہ دیا جاتا ہے۔

ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران بھارتی فلم کے ہیرو نے انہیں مکا مارنے سے انکار کردیا تھا جبکہ ایک بھارتی گاؤں میں ان کی خدمت کے اعتراف میں سونو سود کے نام پر مندر بھی بنایا گیا ہے۔

تاہم اب انہی خدمات کے اعتراف میں سونو سود کو رواں سال ’ہیومن ٹیرین 2020‘ ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

انہیں یہ ایوارڈ 30 دسمبر کو بالی وڈ فیسٹول ناروے میں دیا جائے گا اور یہ ایوارڈ مقامی میئر انہیں دیں گے۔

مزید خبریں :