دنیا
Time 28 دسمبر ، 2020

کورونا وائرس کے باعث لندن ویران ہوگیا

برطانوی دارالحکومت لندن کورونا وائرس کی نئی لہرکے باعث ویران ہوگیا ہے اور  نئی قسم کے کورونا کی وجہ سے  ہرجگہ خوف کے سائے پھیلے ہیں۔

لندن کی اہم شاہراہیں ویران ہوچکی ہیں اور  جہاں ہر وقت سیاحوں کا رش رہتا تھا وہاں اب خوف کے سائے پھیلے ہیں۔

ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ ، برطانوی پارلیمنٹ، آکسفورڈ اسٹریٹ ، بکھنگم پیلس  اور ٹریفولگر اسکوائر جہاں کبھی ہر وقت مظاہرین ، سیاحوں اور خریدروں کا ہجوم رہتا تھا ، اب وہاں کورونا اور اس کی پابندیاں باقی ہيں۔

 کورونا کے ایک کے بعد ایک وار  کی وجہ سے نت نئی پابندیوں نے شہر کو خالی کردیا ہے۔

برطانوی حکومت کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق برطانیہ میں مزید 41 ہزار سے زائد افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے اور 24 گھنٹوں میں 357 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ  برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے اور  نئی قسم کے کورونا کے بعد یورپ سمیت دنیا کے مختلف ممالک نے برطانیہ پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

نئی قسم کا کورونا وائرس جو کہ نہایت تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، اسے روکنے کے لیے  لندن سمیت برطانیہ کے متاثرہ علاقوں میں چوتھے درجے کی پابندیاں متعارف کرائی گئی ہیں۔

مزید خبریں :