Time 29 دسمبر ، 2020
انٹرٹینمنٹ

ٹوئنکل کھنہ نے اکشے سے شادی کے بعد نام تبدیل کیوں نہیں کیا؟

ٹوئنکل کھنہ لیجنڈری اداکار جوڑی راجیش کھنہ اور ڈمپل کپاڈیا کی بیٹی ہیں— فوٹو:فائل 

بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ اور اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کی آج 47 ویں سالگرہ ہے۔

90 کی دہائی کی نامور اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے اکشے کمار سے شادی کے بعد فلم نگری کو خیر باد کہہ دیا تھ اور اب وہ پروڈیوسر کے ساتھ ساتھ مصنفہ بھی ہیں۔

ٹوئنکل کھنہ لیجنڈری اداکار جوڑی راجیش کھنہ اور ڈمپل کپاڈیا کی بیٹی ہیں اور وہ اکشے کمار کی اہلیہ ہیں۔

ٹوئنکل کھنہ نے شادی کے بعد اپنا نام نہیں بدلہ ہے اور اس حوالے سے کھل کر اظہار کرچکی ہیں۔

اس حوالے سے ٹوئنکل نے انٹرویو میں بتایاکہ میں نے اپنا آخری نام کھنہ سے کمار کیوں نہیں کیا ؟ اس کا ہمیشہ ایک ہی جواب ہے کہ میں شادی شدہ ہوں برانڈ نہیں۔ 

ٹوئنکل نے مزید کہا کہ میں چھوٹی کمپنی نہیں ہوں کہ جسے بڑی فرم نے لے لیا ہو اور نام تبدیل کرنا پڑے۔

خیال رہے کہ اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کے 2 بچے ہیں جن میں بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔

مزید خبریں :