11 فروری ، 2012
اسلام آباد…سینیٹ انتخابات کے حوالے سے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کا کام جاری ہے۔ سینیٹ انتخابات کے لئے امیدوار آج اور کل اپنے کاغذات نامزدگی حاصل کریں گے۔ انتخابات 2 مارچ کو ہوں گے۔ سینیٹ انتخابات کے لئے امیدوار آج سے اپنے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن سے حاصل کرسکیں گے۔ الیکشن کمیشن کا دفتر کل بھی کھلا رہے گا۔ کاغذات نامزدگی 13اور 14فروری کو جمع کرائے جاسکیں گے۔ جانچ پڑتال 16اور 17فروری کو ہوگی۔ جس کے خلاف 20اور 21فروری کو اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔ جو 22اور 23فروری کو ان اپیلوں کو نمٹایا جائے گا۔ امیدوار اپنے کاغذات 24فروری کو واپس لے سکیں گے۔ اور اسی روز حتمی فہرست بھی شائع کی جائے گی۔ انتخابات آئندہ ماہ کی دو تاریخ کو ہوں گے۔