18 ستمبر ، 2012
واشنگٹن…این جی ٹی…امریکی ریاست انڈیانامیں ایک سات فٹ بڑا ایپل پائے (Apple Pie)سب کی توجہ کا مر کز بن گیا ہے۔ اِس دیوہیکل ایپل پائے کو خصوصی طور پرانڈیانافیسٹیول کیلئے مقامی باورچی نے مل تیار کیا جس کا کل وزن 600 پو نڈ ہے۔اس فیسٹیول میں اس ایپل پائے کو دیکھنے کیلئے لو گوں کی قطاریں لگ گئیں جسے عام نمائش کے بعد وہاں مو جود افراد میں تقسیم کرکے جشن منایا گیا۔